اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں