اوپن مارکیٹ میں ڈالر، ریال، پاؤنڈ اور اماراتی درہم مہنگےہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)اوپن ایکسچینج میں ڈالر مہنگا ہونے سے برطانوی پاﺅنڈ، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 80 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے سے 282.50 روپے کا ہوگیا ہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 298 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 50 پیسے بڑھ کر 343.50 روپے، امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 79.50 روپے تک پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 40 پیسے اضافے سے 75.90 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

close