آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں ہم ٹریک پر ہیں اور اس کا وفد 2 نومبر کو پاکستان آ رہا ہے۔شمشاد اختر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، حکومت نے بہت جلد مسائل کو پہچانا ہے اور اب مثبت رجحان سامنے آنا شروع ہو گیا ہے، مارکیٹیں بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ حکومت نے بہت کم وقت میں اچھے کام کیے۔نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ ریکوری ہو رہی ہے اور گروتھ بھی اوپر جا رہی ہے،

زراعت کے شعبے میں بہتری آئی ہے، جب ہم آئے تو پتا چلا کرنسی کی غیر قانونی سمگلنگ ہو رہی تھی، ایکس چینج کمپنیوں کے کردار سے متعلق اصلاحات کی گئی ہیں، انسداد سمگلنگ کی مہم بہت اہم ہے اور بہت توجہ دی جا رہی ہے، سمگلنگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے اور سروسز میں کام کیا جائے تو چیزیں بہتر ہوں گی، پاور جنریشن سیکٹر نے 7.4 فیصد کی گروتھ شو کی ہے، ایف بی آر نے پہلے 3 ماہ میں آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا ہے، فرٹیلائز اور کاٹن کی گروتھ میں بھی 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر بینک میں ڈالر 305 پر تھا تاہم اب صورتحال بہتر ہے، کرنسی سمگلنگ ہو رہی تھی جس کے باعث معیشت پر برے اثرات تھے، سب کو مل کر ایسے افراد کو روکنا ہوگا جو کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close