ایف ایف سی کا سال 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) نے 25 اکتوبر 2023 کو منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 ستمبر 2023 کو اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔

30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی مدت کیلئے کمپنی کا خالص منافع 22.21 ارب روپے رہا جسکی فی حصص تقسیم (EPS) گزشتہ سال 11.67 روپے کے مقابلے میں 17.46روپے رہی-

ڈالر کے لحاظ سے کمائی پچھلے سال کے 75 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 80 ملین امریکی ڈالر رہی۔
افراط زر کی مسلسل بلند شرح، مالیاتی لاگت اور کمزور روپے جیسے چیلنجز کے باوجود، یہ کامیابی مختلف اقدامات سے منسوب ہے جس میں لاگت کی اقتصادیات اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمپنی کی جہد مسلسل شامل ہے-

پلانٹ سائٹس نے 1,926 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار فراہم کی، جوبنیادی طور پر کمپنی کی پیداواری سہولیات کی بہتر بھروسے کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً %7 زیادہ ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اعلی پیداوار ، سازگار موسم اور یوریا کی فروخت کی قیمتوں میں اضافے کی توقع کے نتیجے میں فروخت کے حجم میں 1،911 ہزار ٹن میں اضافہ ہوا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے ایک عبوری نقد منافع کا اعلان 3.98 روپے فی حصص یعنی 39.80 ٪ پر کیا۔ یہ پہلے سے 7.41 روپے فی حصص یعنی 74.10 ٪ پر دیئے گئے عبوری منافع کے علاوہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close