سونے کی فی تولہ قیمتوں میں پھر کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو نے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے کا ہو گیاہے ، دس گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہو گیا۔عالمی بازار میں سونا 26 ڈالر کم ہو کر 1975 ڈالر کا ایک اونس ہو گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں