پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں پھر اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن بڑھا دیئے۔ دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ پٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روپے مقرر کر دیا گیا، پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا، اضافے کے بعد ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

ڈیزل پر لیوی کی شرح پچپن روپے فی لیٹر اور پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح آئی ایم ایف سے طے شرائط پر بڑھائی جا رہی ہے۔ خیال رہے او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی بڑھایا جا چکا ہے۔

close