ڈالر کے بعد سعودی ریال کتنا سستا ہوگیا؟ اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔

ادھر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر بھی مزید گر گیا،1 روپے 27 پیسے کمی سے 280 روپے 38 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوا۔سعودی ریال کی گزشتہ روز 75.09قیمت تھی جو آج 35 پیسے کی کمی کے بعد 74.74 پر آگئی ہے ۔ دوسری جانب سعودی ریال کے بھارتی کرنسی میں21.19 پیسے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کیا گیا ہے،یہ کمی ماہ اپریل میں کی گئی رضاکارانہ کٹوتی سے اضافی ہے، جسے دسمبر تک جاری رکھے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close