ایف ایف سی نے بہترین ESG رپورٹنگ ایوارڈ حاصل کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) کو کراچی میں CFA سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام 20 ویں سالانہ ایکسیلینس ایوارڈز کی تقریب میں “بہترین ESG رپورٹنگ ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ایف ایف سی کی نمائندگی کمپنی سیکریٹری، بریگیڈیئر عرفان خان (ریٹائرڈ) اور منیجر کارپوریٹ افیئرز، سید عمران رضوی نے کی۔ کمپنی سیکرٹری نے ایف ایف سی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا جو کمپنی کو بہترین ESG طریقوں کے نفاذ کےاعتراف میں دیا گیا-

جناب عرفان خان نے اس پر مسرت موقع پر فرمایا کہ یہ ایوارڈ عالمی ESG کے نفاذ کے مشن کے ساتھ ہماری مسلسل وابستگی کے ساتھ بین الاقوامی ESG انکشاف فریم ورک کی تعمیل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close