غزہ (پی این آئی ) حماس اور فلسطین میں جنگ چھڑ جانے کے بعد خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں اب پھراضافہ شروع ہوگیا ہے۔
ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4.7 فیصد تک اضافہ ہوگیا جب کہ دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل برینٹ خام تیل کی قیمت 86.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت88 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی۔واضح رہے کہ ہفتہ 7 اکتوبر کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں