ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، آج مزید کتنا سستا ہوگیا؟ انٹربینک سے اہم خبر

کراچی (پی این آئی ) آج صبح کاروبار کے آغاز کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 298 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.09 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 297.73 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسی جانب ملک بوستان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ڈالر 290 روپے تک پہنچ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف کو مبارکباد دیتے ہیں،آرمی چیف نے بیڑا اٹھایا جو سول حکومت کو اٹھانا چاہیے تھا۔ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں،بجلی اور پیٹرول کی قیمیں بھی کم ہوں گی اور ڈالر کا ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close