ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملکی قرضوں میں ہزاروں ارب روپے کا اضافہ، اعداد وشمار جاری

اسلام آباد (پی این آئی)ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتےکے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 305روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق مارچ 2023 تک مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستان کے ملکی اور غیر ملکی قرضے مزید 10 ہزار ارب روپے بڑھ کر 59 ہزار 247 ارب روپے ہوگئے۔ان میں سے حکومت کا ملکی قرضہ 35 ہزار 76 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 24 ہزار 171 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں