پاکستان میں چینی بھی نایاب ہوگئی، فی کلو قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) کوئٹہ میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 172 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 12 روپے تک اضافہ ہوا ہے اور اب 172 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

کراچی میں چینی کی قیمت میں 10 روپے کلو کا اضافہ ہوا ور اب فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور پشاور میں چینی 165 روپے کے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہے، حیدرآباد میں 162 جبکہ لاہور اور راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان میں چینی 160 روپے کلو میں عوام خرید رہے ہیں۔

close