سرکاری خزانے میں مزید کروڑوں ڈالرز کی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے سرکاری خزانے میں ڈالروں کی مزید کمی ہوگئی ہے، زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق 18 اگست کو ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 24 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کم ہوکر 7 ارب 93 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں