نکاٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب، پرچم کشائی، کیمرہ پروجیکٹ کا افتتاح

کراچی (پی این آئی) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) میں پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سیکٹرکمانڈرز سچل رینجرز بریگیڈیئر کبیر، بریگیڈیئر الطاف حسین، نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدر کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں کیمروں کے افتتاح اور پرچم کشائی میں شرکت کی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔۔۔

صدر نکاٹی فیصل معیز خان نے اس موقع پر وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ حب الوطنی لازوال ہے ہم ایک قوم ایک آواز ہیں باالخصوص افواج پاکستان کی بے شمار قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جن کی وجہ سے آج ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی پرچم قربانیوں اور قوم کے جذبے کی علامت ہے۔انہوں نے ان تمام لوگوں خاص طور پر سیکٹر کمانڈر زکا بھی تہہ دل شکریہ ادا کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close