مہمان حکومت نے مزید 110 ارب کے منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی این پی) پانچ دن کی مہمان وفاقی حکومت نے جاتے جاتے تقریبا 110 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ایکنک نے تقریبا 110 ارب کے مزید منصوبے منظور کر لیے۔پنجاب میں ڈریمز پراجیکٹ ون منظور کر لیا گیا جو ماحولیات کی بہتری کے لیے ہے۔ اس کیلیے 64.48 ارب روپے کی لاگت منظور کی گئی۔ وزیر اعظم کے سولر پروگرام میں اسلام آباد کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں کی بہتری کیلیے 18.80 ارب روپے کا پراجیکٹ جبکہ گلگت بلتستان میں دیہی ترقی کیلیے 16.26 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔سیالکوٹ سے امین آباد تک 65 کلو میٹر روڈ تعمیر کیلیے 10.28 ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کیا گیا۔ ایکنک اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آٹ سورسنگ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر کرنے کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close