اسلام آباد(پی این آئی)رواں ہفتے میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 255 روپے کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب جاری رپورٹ میں انکشاف ہو اہے کہ گرانفروشوں نے ایل پی جی کی قیمت میں خودکار اضافہ کر دیا جس کے باعثایک ہفتے میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 255 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے،
رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح29.83فیصد ریکارڈکی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں