15 اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنے اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے عوام کو اگست کے آخری 15 دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں 12 سے 22 روپے فی لیٹر تک اضافے کا ایک اور بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے، کیونکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ معتبر انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق عارف حبیب لمیٹڈ میں ریسرچ کے سربراہ، طاہر عباس کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی تیل کی قیمتیں مستحکم ہونے کے بجائے بڑھتی رہیں تو حکومت اگست کے وسط میں متوقع قیمتوں میں 12-22 روپے فی لیٹر سے زیادہ اضافے کا اعلان کر سکتی ہے،

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جس سے مقامی قیمتیں تقریباً 273 روپے فی لیٹر ہو گئیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض کی شرائط کی وجہ سے ضروری تھا، جس سے حکومت کے پاس مشکل وقت میں کاروبار پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے سبسڈی دینے کی بجائے مقامی صارفین پر اشیاء کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں