جولائی میں مہنگائی 28 فیصد بڑھ گئی، سرکاری ادارے نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(آئی این پی) رواں مالی سال24-2023 کے پہلے ماہ(جولائی )کے دوران مہنگائی میں ماہانہ بنیادوں پر 3.46 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 28.31فیصد اضافہ ہواہے۔اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ کیاعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں چاول، گندم، چینی، گوشت اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.57 فیصد، اور دیہی علاقوں میں 3.30 فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 123.46 فیصد ، آٹے کی قیمت میں 102.43 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 97.26، چاول 68.87 اور گندم 66.58 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک سال میں آلو 60.66 فیصد، مرغی 58.13 فیصد اور چینی 56.45 فیصد مہنگی ہوئی، گوشت، دالیں، تازہ دودھ، تازہ سبزیاں، کوکنگ آئل اور بیسن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close