کراچی(آئی این پی)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق عوام کو 50 سے 100 روپے مہنگی خریدنی پڑ رہی ہے۔ چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے کہا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال کی کال پر ہر صورت عمل ہوگا، 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی عوام کو 50 سے 100 روپے مہنگی خریدنی پڑ رہی ہے، ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 201 روپے فی کلو ہے۔چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی 240 روپے سے 300 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔عرفان کھوکھر نے بتایا کہ جب تک سپلائی چین بہتر نہیں ہوگی ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت نہیں ہوسکتی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں