ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسٹیٹ بینک کا اوپن ایکس چینج کمپنی کو ڈالر امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر مزید 1.29روپے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 1.29 روپے کمی کے بعد 285 روپے 75 پیسے پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close