اسلام آباد (پی این آئی) نیپرانے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے 7 روپے تک اضافے کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دی ہے۔
حکومتی درخواست پر نیپرا کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا گیا، نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ۔لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے، ماہانہ200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے 16 روپے 48 پیسے ہوگا جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ کا ٹیرف 4 روپے اضافے کے بعد 22 روپے 95 پیسے ہوگا۔اسی طرح 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27 روپے 14 پیسے ہوگا جبکہ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6 روپے 50 پیسے اضافے سے 32 روپے 03 پیسے ہوگا۔ماہانہ 404 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 35 روپے 24 پیسے جبکہ ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 36 روپے 66 پیسے ہوگا۔ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 7 روپے 50 پیسے اضافے سے فی یونٹ کی قیمت 37 روپے 80 پیسے ادا کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں