وہ ملک جہاں ٹماٹر پیٹرول سے بھی زیادہ مہنگے ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی)برصغیر کے بیشترممالک میں کھانے کی تیاری تقریباً ٹماٹر کے بغیر ناممکن ہے ۔ بھارت کے ٹماٹر کاشت کرنے والے کچھ خطوں میں شدید بارشوں اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں فصل متاثر ہوئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق مجموعی طور پر 2023 کے دوران بھارت میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 445 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 6 جولائی کو ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 120 بھارتی روپے (401 پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی تھی جبکہ وہاں فی لیٹر پیٹرول 96 بھارتی روپے (320 پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close