دو دن مسلسل کمی کے بعد ڈالر یکدم کتنا مہنگا ہوگیا؟ انٹربینک سے اہم خبر

کراچی (پی این آئی) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو گیا۔

 

 

 

 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک روپے اضافے سے 280 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوئی۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 277 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

 

 

 

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی اور پائیدار تعلقات ہیں۔وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے عملے کی سطح کے معاہدے کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو معاشی استحکام سے متعلق حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں بتایا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے معاشی استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں اور پروگرامز پر اعتماد کا اظہار کیا۔امریکی سفیر نے دو طرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے حمایت کا یقین بھی دلایا، ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو بھی ہوئی۔وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو میں امریکہ کی حمایت اور تعاون کو سراہا، اسحاق ڈار نے امریکہ سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید گہرے ہونے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں