کراچی (پی این آئی ) آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اس کا اثر اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں پر بھی پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قدر میں بھی بھاری کمی ہوئی ہے ، یورو 8 روپے سستا ہونے کے بعد 305 روپے ، پاؤنڈ 13 روپے سستا ہونے کے بعد 355 روپے ، درہم 6.30 روپے سستا ہو نے کے بعد 72.70 روپے ، ریال 3.70 روپے سستا ہو نے کے بعد 71.70 روپے کا ہو گیاہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہونے کے بعد 280 کی سطح پر فروخت ہو رہاہے جبکہ ڈالر 312 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 32 روپے سستا ہو چکاہے ۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے سستا ہونے کے بعد 271 روپے کا ہو گیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں