ڈالر کی قیمت 260روپے تک آنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی)ملکی نامور معاشی تجزیہ کار ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر260روپے سے 270روپے کے درمیان رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا،امپورٹرزحوالہ ہندی کے ذریعے ڈالرز خرید رہے تھے۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کے خطرے کے باعث سرمایہ کارمحتاط تھے،اب جو 5سے 6ارب ڈالرباہر رکے ہوئے تھے وہ آنا شروع ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹے بازوں نے مارکیٹ میں ڈالرفروخت کرنا شروع کردیے ہیں، اب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 260 روپے سے 270 روپے کے درمیان رہ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں