عید الاضحی سے پہلے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی) عید قربان قریب آتے ہی انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا،کراچی سے اندرون سندھ چلنے والی بسوں کے کرائے 600 روپے تک بڑھنے سے مسافر پریشان ہوگئے۔کراچی سے سکھر کا کرایہ 1400 سے بڑھ کر 2200 روپے ہوگیا۔ شہر قائد سے دادو کیلئے پہلی1200 روپے لئے جاتے تھے اب 1800 روپے ہوگئے۔

لاڑکانہ کا 1500 والا کرایہ 2000 روپے ہوگیا، کراچی سے میہڑ کا کرایہ 1400 سے بڑھا کر 1700 روپے وصول کیا جانے لگا، حیدرآباد کا کرایہ 500 سے بڑھا کر 800 روپے لیا جارہا ہے۔ٹکٹ انچارج کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھے گی تو کرائے میں مزید اضافہ ہوگا۔ فی الوقت کرائے بڑھنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ گاڑیاں واپسی میں خالی آتی ہیں۔کراچی سے اندرون سندھ سفر کرنے والوں نے کہا کہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے زیادہ کرایہ دینا مجبوری ہے۔ حکومت سے اپیل ہے اضافی کرایوں پر نوٹس لے۔

close