کراچی (پی این آئی) کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔۔۔۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور کے الیکٹرک نے الگ الگ درخواستیں دائر کر دی ہیں،
بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نیپرا اتھارٹی 5 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گی۔ اس حوالے سے سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں 11 ارب 95 کروڑ 43 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پانی سے 26.96 فیصد اور کوئلے سے 16.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔۔۔۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کہا کہ فرنس آئل سے 1.96 فیصد، مقامی گیس سے 10.35 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.33 فیصد اور جوہری ایندھن سے 12.56 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں