پٹرول کی اصل قیمت 200 روپے سے بھی کم ، 16 جون کو فی لیٹر پر کتنی بڑی کمی ہو سکتی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (پی این آئی)پٹرول کی اصل قیمت 200 روپے سے بھی کم ہونے کا انکشاف، تمام ٹیکسز ملا کر پٹرول کی فی لٹر قیمت 240 روپے  بنتی ہے ، 16 جون سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی ہو سکتی تھی۔ہم نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر پٹرول پر مختلف ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں تقریباً 86 روپے عوام کی جیبوں سے نکال رہی ہے، یعنی پٹرول کی اصل قیمت 200 روپے سے بھی کم بنتی ہے۔

پٹرول پر اس وقت 50 روپے فی لٹر لیوی ،6 روپے او ایم سی مارجن ، 7 روپے ڈیلر مارجن اور 3.6 روپے فریٹ ریٹ عائد ہے ۔جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر 18 سے 22 روپے تک کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ تمام ٹیکسز ملا کر پٹرول کی فی لٹر قیمت 240 روپے بنتی ہے ۔عالمی اور مقامی ٹیکسز کے بعد عوام کو 22 روپے ریلیف مل سکتا تھا جو منتقل نہ کیا گیا۔ حکومت نے 75 ڈالر تک فی بیرل میں خام تیل خریدا، یعنی لیوی ، مارجن اورکسٹم ڈیوٹی نکالنے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 240 روپے بنتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close