آذربائیجان سے سستی گیس کا معاہدہ، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت 1300 کیوبک فٹ گیس روزانہ کی بنیاد پرملک میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان سے معاہدہ کیا ہے کہ وہ ہمیں ہرماہ ایک کارگو فراہم کریں گے اور وہ یہ کارگو کم قیمت پر فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس سے سستا تیل آئے گا توعوام کو اس کا ریلیف فراہم کریں گے۔ہم چاہتے ہیں توانائی کی قیمتوں میں کمی واقع ہو،ہمارا مقصد انرجی کی قیمتوں کمی لانا اور سکیورٹی یقینی بنانا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ سیلاب سے گزشتہ برس بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی،حکومت بے شمار ممالک سے رابطہ کرچکی ہے،جب گلیشیئر پگھلنا شروع ہونگے تو بیراج اور کینال سسٹم متاثر ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سولر انرجی سے متعلق چار پروگرام ہیں جنکی بڈنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے،سولر انرجی کے 10ہزار میگاواٹ ڈیڑھ سے دو سال میں ایڈ کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close