روس سے تیل آنے کے بعد اب پٹرو لیم مصنوعات کتنی سستی ہو جائیں گی ؟ ایسا دعویٰ کہ سن کر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں گے

اسلام آباد (پی این آئی)روس سے تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیاہے جس کی ترسیل آج سے شروع ہو جائے گی اور ریفائن ہونے کے بعد آئندہ دو ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آجائے گا اور تیل سستا بھی ہو جائے گا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزارت پٹرولیم کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ روسی تیل مارکیٹ میں آنے سے پٹرولیم مصنوعات 30 سے 40 روپے تک سستی ہو سکتی ہیں تاہم یہ آنے والے کچھ دنون میں واضح ہو جائے گا

روس کا یہ پہلا جہاز ہے جو کہ 45 سے 50 ہزار ٹن تیل لے کر پہنچا ہے جبکہ ایک اور جہاز جلد ہی پاکستان پہنچے گا ، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتاہے تو پاکستان رو س سے مزید سات لاکھ بیرل تیل خریدے گا ۔ روسی تیل کو ریفائن کرنے کیلئے پی آر ایل ، پارکو اپنا کردار ادا کریں گی تاہم اس حصہ لینے کیلئے ایک پرائیویٹ ریفائنری بھی دلچسپی رکھتی ہے جو کہ 80 فیصد خام تیل روس سے لینا چاہتی ہے ، تاہم اس کا نام ابھی سامنے نہیں آ سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close