موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) مشہور موٹر سائیکل اور گاڑی ساز کمپنی سوزوکی نے قسطوں پر موٹر سائیکل دینے کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سوزوکی کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ ڈالر کی غیر مستحکم شرح اور معاشی عدم استحکام سے کمپنی کو 12ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

ڈالر کی شرح میں اتار چڑھاؤ اورغیر یقینی سے کمپنی بھاری خسارے کو برداشت کررہی ہے۔ وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔معاشی استحکام ہوتے ہی کمپنی دوبارہ صارفین کو قسطوں پر بائیکس دے گی۔ سوزوکی موٹرسائیکل کمپنی حکام نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوزوکی نے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کر دیا تھا۔ سوزوکی جی آر 150 پانچ لاکھ 1 ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ 21 ہزار کی ہوگئی، سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ سوزوکی جی آر 150 پانچ لاکھ 1 ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ 21 ہزار کی ہوگئی ،سوزوکی جی ایس 150 ساڑھے 3 لاکھ سے بڑھ کر تین لاکھ چونسٹھ ہزار کی ہوگئی ۔ اسی طرح جی ڈی 110 ایس 3 لاکھ 22 ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی ، اس کے علاوہ جی ایس ایکس 125 چار لاکھ انہتر ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ اٹھاسی ہزار کی ہوگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بڑھتی پیداواری لاگت اور ڈالر کی اونچی اڑان کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قراردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں گاڑی بنانے والی بڑی گاڑی ساز کمپنی سوزوکی موٹر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا تھا۔ سوزوکی کی کاروں کے ساتھ ساتھ پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق چھ اپریل سے ہوا تھا۔ پاک ویلز کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار کا اضافہ کیا گیا جسکے بعد نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی تھی۔

آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ہو گئی تھی۔ اگر آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت کو دیکھا جائے تو قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ، کار کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی تھی۔ سوزوکی کے برینڈ ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 1 لاکھ 52 ہزار اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔ ویگن آر وی ایکس ایل کی نئی قیمت 1 لاکھ 64 ہزار اضافے کے بعد 34 لاکھ 12 ہزار روپے تھی۔ ویگن آر اے جی ایس کی پرانی قیمت 35 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو کہ ایک لاکھ 78 ہزار کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 41 ہزار ہو گئی۔ سوزوکی کے مشہور برینڈ کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت بھی ایک لاکھ 78 ہزار اضافے کے بعد 37 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار کے بڑے اضافے کے بعد 40 لاکھ 84 ہزار ہوگئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close