گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان، حکومت نے آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) حالیہ عرصے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور اب حکومت نے آئندہ بجٹ میں گاڑیاں مزید مہنگی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اب کی بار یہ ٹیکس گاڑیوں کے انجن کی طاقت کی بجائے قیمت کی بنیاد پر لاگو کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے اس منصوبہ بندی کی خبر آنے پر پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کی طرف سے حکومت کو انتہائی منفی نتائج کی وارننگ دی گئی ہےپی اے ایم اے کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کی آٹو انڈسٹری پہلے ہی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے۔ ایسے میں ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ انڈسٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا ۔ خط میں ایف بی آر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز پر کام روک دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close