پاکستان کے پاس کوئی آپشن بی نہیں ہے، آئی ایم ایف آخری آپشن ہے، مفتاح اسماعیل پھر بول پڑے

کراچی(آئی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے سوشل میڈیا پر خود سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا پاکستان کے پاس کوئی آپشن بی نہیں ہے،

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) آخری آپشن ہے، جو آپشن بی کی بات کرتے ہیں وہ غلط بات کرتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close