عوام کیلئے اچھی خبر، گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا

اسلام آباد(آئی این پی)عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہو گئیں۔مہنگائی سے پریشان حال عوام کو کچھ ریلیف مل گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جب کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لے کر76روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close