ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 309 روپے کا ہوگیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت 309 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 285.74 روپے کا ہو گیا. انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 39 پیسے سستا ہوا ہے. گزشتہ روز ڈالر287.13 پر بند ہوا تھا۔

ملک کے زرمبادلہ ذخائر مزید کم ہو گئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر سوا 4 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق 19 مئی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 20.64 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 19 مئی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 20.64 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 مئی تک 9.73 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.89 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.19 ارب ڈالر رہے۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.75 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.53 ارب ڈالر رہے۔دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوس ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرا ت کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قدر287.50روپے سے گھٹ کر286.50روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر309روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 332روپے پر مستحکم رہی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت383روپے سے گھٹ کر382روپے پر آ گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں