کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1457 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 929 روپےکا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالراضافےسے2015 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.88 روپے ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 4 پیسے کم ہوا ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 283.92 روپے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 289.50 روپے پر برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں