غریب کی سواری پہنچ سے باہر،ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ کر دیا گیا

لاہور( پی این آئی)ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 5ہزار سے 15ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ۔پاک وہیل کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70کی قیمت میں 5ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 49ہزار 900روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 54ہزار روپے ہو گئی ہے۔ہونڈا سی ڈی 70ڈریم کی قیمت 5 ہزار روپے بڑھا دی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 60ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 65ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔ہ

ونڈا کی پرائیڈور موٹر سائیکل 6ہزار روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 97ہزار 900روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 3ہزا ر900روپے ہو گئی ۔سی جی 125کی قیمت 7ہزار روپے اضافہ سے نئی قیمت 2 لاکھ 22ہزار 900روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 29ہزار 900روپے ہو گئی ۔ہونڈا کی سی جی 125ایس ای کی قیمت میں 10ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 2 لاکھ 65ہزار 900روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔

ہونڈا کی سی بی 125ایف کی قیمت میں 15ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قیمت 3لاکھ 65ہزار 900روپے سے بڑھ کر 3لاکھ 80ہزار 900روپے ،سی بی 150ایف کی قیمت 15ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 58ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 4لاکھ 73ہزار 900روپے جبکہ ہونڈا کی سی بی 150ایف ایس ای کی قیمت 15ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 62ہزار 900روپے سے بڑھ کر 4لاکھ 77ہزار 900روپے کی ہو گئی۔نئی قیمتوں کا یکم مئی سے اطلاق ہو گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close