بجٹ میں غریب ترین پاکستانیوں کو ریلیف دینے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک ہفتے میں سات بیان بدلتے ہیں،اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کی دھمکیاں مذاکرات پر اثرانداز نہیں ہوں گی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ایک ہفتے میں 7 بار بیان بدل دیتے ہیں کہ ان کی حکومت کس نے توڑی تھی، عمران خان جو مرضی کہتے رہیں ہم بجٹ پیش کریں گے،

وزیراعظم کہہ چکے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی،خرم دستگیر کاکہنا تھا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے، بجٹ میں کوشش کریں گے کہ خرچے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں،انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب ترین پاکستانیوں کو ریلیف دیا جائے گا، ہمیں جو سیاسی قیمت ادا کرنی تھی کردی اب بہتری کا وقت ہے،انہوں نے کہا کہ کسی دبائو کے تحت حکومتیں ختم نہیں کی جاتیں، عمران خان نے دوصوبوں کی اسمبلیاں توڑ دیں، اس کا نتیجہ ان کے اپنے لیے بھی اچھا نہیں نکلا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں