10مئی کو کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید کی ایک اور سیاسی پیشنگوئی

لاہور(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 10 مئی کو آر یا پار دیکھ رہا ہوں، اگر غیرمنصفانہ الیکشن بھی ہوجائیں تو بھی ہم تیار ہیں۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 10 مئی کو ہونے والے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈرے ہوئے لوگ ہیں، سپریم کورٹ داشمندی کا ثبوت دے رہی ہے وہ بالآخر فیصلہ دے گی۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اداروں کے ساتھ عمران خان کے تعلقات خراب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کروائیں، بےشک دھاندلی والے انتخابات کروائیں۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ الیکشن عمران خان کا ہے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ سارے ادارے عدلیہ کے ماتحت اور عدلیہ آئین کے ماتحت ہے۔انہوں نے کہا کہ منصفانہ الیکشن کروائیں، اگر غیرمنصفانہ الیکشن بھی ہوجائیں تو بھی ہم تیار ہیں۔

close