ایک اور بجلی بم، فی یونٹ بڑے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے ایک اور اقدام سامنے آ گیا ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے ۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسکو صارفین کے لیے بجلی 1 روپے17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے ۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 3 مئی کو سماعت کرے گی ۔۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ کے الیکٹرک پہلے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کراچکی ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 4 روپے 49 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close