کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت کمی کے بعد پھر بڑھ گئی ہے، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث ملک میں فی تولہ قیمت سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ڈالر میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت مستحکم نہیں ہورہی، جبکہ اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار414 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 اعشاریہ 15 ڈالر اضافے کے بعد 2203 اعشاریہ 36 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ نیچے گر گئی تھی، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالرکی مالی سہولت کی آخری قسط آج سٹیٹ بینک کوموصول ہوگی۔
جمعہ کواپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا کی طرف سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ 1.3 ارب ڈالرکی مالی سہولت کے تحت 300 ملین ڈالرکی تیسری اور آخری قسط آج سٹیٹ بینک کوموصول ہوگی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ الحمدللہ اس قسط سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ یواے ای کی جانب سے بھی پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرمالی سہولت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی مالی سہولت کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں