جاپانی کمپنی کی سستے روسی تیل کی پیشکش, وفاقی حکومت نے کیا اہم فیصلہ کر لیا ،جانئے

ٹوکیو(پی این آئی)جاپانی کمپنی کی جانب سے پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم قیمت پر روسی پیٹرول اور نائجریا سے ایل این جی فروخت کرنے کی پیشکش پر وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے نوٹس لے لیا ، وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بات چیت کرتے ہوئے کہااگر پیشکش قانون کے مطابق اور پاکستان کے مفاد میں ہوئی تو جلد مثبت جواب دیں گے ، یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل جاپانی کمپنی کی

جانب سے اپنی آئرش شراکت دار کمپنی کے ساتھ پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم قیمت پر تیل و ایل این جی کی فروخت کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے ، ذرائع کے مطابق ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ کئی ہفتے قبل وزارت خارجہ کو اسلام اباد روانہ کرچکا ہے جہاں سے یہ رپورٹ وزارت خزانہ بھی بھیج دی گئی ہے تاہم وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اس حوالے سے گفتگو میں کہا ہے یہ ایک مثبت پیشکش ہے معاملے کو

دیکھیں گے اگر تمام چیزیں عالمی قوانین کے مطابق ہوئیں اور پیشکش پاکستان کے مفاد میں ہوئی تو اس پیشکش کا پاکستان جلد مثبت جواب دے گا اس حوالے سے انھوں نے وزارت خارجہ کی رپورٹ اپنے دفتر میں طلب کر لی ہے جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close