سوزوکی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پاکستانی مارکیٹ میں سستی کاروں کے حوالے سے پاک سوزوکی موٹر کمپنی ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے اور حالیہ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی کے باوجود مجموعی طور پر پاک سوزوکی موٹرکمپنی مارکیٹ کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔

پاک سوزوکی کمپنی نے گزشتہ 40سالوں میں پاکستان میں 25لاکھ گاڑیاں پیدا کی ہیں۔ کمپنی کی اس کامیابی میں 2019ء تک اس کی مہران گاڑی اور اس کے بعد آلٹو نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس دوران کمپنی کی دیگر گاڑیاں کلٹس، بولان، ویگن آر وغیرہ نے بھی فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ملک کی دگرگوں معاشی حالت اور مہنگائی کے طوفان کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی سے پاک سوزوکی کمپنی بھی متاثر ہوئی ہے اور رواں سال فروری کے مہینے میں کمپنی کے صرف 1ہزار یونٹ ہی فروخت ہوئے۔ اس سے ایک ماہ پہلے کمپنی کی مقبول ترین کار آلٹو کے صرف 44یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close