ڈالر ٹرپل سینچری کرنے کے قریب پہنچ گیا

لاہور(پی این آئی )امریکی ڈالر کی پرواز مسلسل جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 292 روپے کا ہو گیا۔علاوہ ازیں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں