ہنڈا کے بعد یاماہا بائیکس بھی مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)یاماہا کمپنی بھی بائیکس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا، موٹر سائیکل کی قیمت 38 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی، یاماہا کمپنی کی جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق یاماہا وائی بی 125 زی کی قیمت 34 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 500 سے بڑھا کر 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق وائی بی 125 زی ایکس 36 ہزار روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 30 ہزار 500 سے 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔

یاماہا کی وائی بی آر 125 سی سی کی قیمت 37 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 39 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 76 ہزار 500 روپےہو گئی ہے، وائی بی آر 125 جی بھی 38 ہزار 500 روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار سے 3 لاکھ 91 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ یاماہا کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا۔دوسریجانب ہنڈ اکمپنی نے 1ماہ بعد دوبارہ موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا

،قیمتوں میں 5ہزار سے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ہنڈا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق سی ڈی 70 کی قیمت پانچ ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 49 ہزار 900، سی ڈی ڈریم 5400 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 60 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی جبکہ ہنڈا پرائڈر کی قیمت 7400 اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 97 ہزار 900 ہو گئی ہے۔ اسی طرح سی جی 125،8 ہزار اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 22 ہزار 900،سی جی 125 ایس 10 ہزار اضافے سے

2 لاکھ 65 ہزار 900،سی بی 125 ایف 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 65 ہزار 900،سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 58ہزار 900 اور سی بی 150 ایف سلور 15 ہزار اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 62 ہزار 900 میں دستیاب ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں