سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی(پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 1000 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 205600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 176268 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close