اوپن مارکیٹوں میں مہنگائی کا طوفان، پھل اور سبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت، قیمتیں جان لیں کتنی ہیں؟

لاہور( آئی این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان آ گیا ،انتظامیہ کی طرف سے چیکنگ کا سخت نظام نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار پھل اور سبزیاں سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کرتے ، اتوار بازاروں میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں تاہم کئی اتوار بازاروں میں شہریوں کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کے ناقص معیار کی شکایات کی گئیں۔

آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول سرکاری قیمت 45روپے کی بجائے55سے 60،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 38روپے کے کی بجائے45روپے،پیاز درجہ اول95کی بجائے110سے120،پیاز درجہ دوم80کی بجائے90،پیاز درجہ سوم70کی بجائے75سے80،ٹماٹر درجہ اول 75کی بجائے85سے90روپے،ٹماٹر درجہ دوم65کی بجائے70سے75،لہسن دیسی240کی بجائے280سے300روپے،لہسن چائنہ340کی بجائے380سے400روپے،ادرک تھائی لینڈ635کی بجائے700سے720روپے،کھیرا فارمی57کی بجائے60،میتھی53کی بجائے70،بینگن64کی بجائے80روپے،بند گوبھی32کی بجائے45سے50،پھول گوبھی64کی بجائے75سے80،شملہ مرچ84کی بجائے100روپے،بھنڈی200کی بجائے240،شلجم42کی بجائے50روپے،اروی 145کی بجائے170سے180،مٹر95کی بجائے100،کریلا135کی بجائے150سے160،سبز مرچ اول125کی بجائے140،سبز مرچ دوم85کی بجائے95سے100،گھیا کدو64کی بجائے75سے80،لیموں چائنہ150روپے سے170سے180،ٹینڈے دیسی270کی بجائے280سے290روپے،پالک فارمی32کی بجائے40،گاجر چائنہ42کی بجائے50،گاجر دیسی64 جبکہ کچنار230کی بجائے250سے260روپے فی کلو تک فروخت ہوئی ۔پھلوں میں سیب کالا کولوپہاڑی اول300کی بجائے350سے370،سیب کالا کولو پہاڑی دوم165کی بجائے190سے200،سیب امری اول205کی بجائے260سے270روپے،سیب امری دوم125کی بجائے150،سیب کالا کولو میدانی اول160کی بجائے200،سیب کالا کولو میدانی دوم125کی بجائے140سے150،سیب سفید اول150کی بجائے180سے190،سیب سفید دوم105کی بجائے120سے130،کیلا سپیشل درجن315کی بجائے380سے400روپے،کیلا درجہ اول درجن 170کی بجائے190سے200،کیلا درجہ دوم درجن140کی بجائے170سے180،امرود140،انار بدانہ660کی بجائے750سے770،بیر100کی بجائے110سے120،مسمی درجہ اول درجن170کی بجائے260سے280،مسمی درجہ دوم درجن110کی بجائے180سے190،کنو سپیشل درجن390کی بجائے440سے450روپے،کنو اول درجن245کی بجائے280سے290روپے،کنو دوم درجن 135کی بجائے170سے180،اسٹابری اول180کی بجائے200،اسٹابری دوم95 کی بجائے120،خربوزہ اول105کی بجائے120سے130،خربوزہ دوم75کی بجائے100جبکہ کھجور ایرانی475روپے کی بجائے490سے500روپے فی کلو تک فروخت ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں