نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

کراچی(پی این آئی) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیپرا سے بجلی فی یونٹ 1 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین سے 2 ارب روپے سے روپے وصول کیےجائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی10 مارچ کو نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں