لاہور( آئی این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی اپنے عروج پر رہی ، دکانداروں نے پھل اور سبزیاں سرکاری نرخ نامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کیں ، دکانداروں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈیوں میں قیمتیں انتہائی زیادہ ہیںجبکہ سرکاری نرخ نامہ اس کے برعکس ترتیب دیا جاتا ہے ۔سرکاری نرخ نامے میںآلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 43روپے فی کلو مقرر کی گئی
تاہم اوپن مارکیٹوں میں یہ55سے60 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 38روپے کی بجائے40سے45،پیاز درجہ اول 150کی بجائے170سے180،پیا ز درجہ دوم128کی بجائے135سے140،ٹماٹر درجہ اول52کی بجائے52سے60روپے،ٹما ٹر درجہ دوم 44کی بجائے50،لہسن دیسی295کی بجائے350سے380،لہسن چائنہ350کی بجائے400سے420،ادرک تھائی لینڈ650کی بجائے750سے800روپے ،کھیرا فارمی74کی بجائے80،میتھی64کی بجائے75سے80،بینگن105کی بجائے130سے140،بند گوبھی32کی بجائے45سے50،پھول گوبھی42کی بجائے50،شملہ مرچ95کی بجائے120سے130،بھنڈی180کی بجائے230سے240،شلجم42کی بجائے55سے60،اروی150کی بجائے180سے200،مٹر85،کریلا200کی بجائے240سے250،سبز مرچ اول105کی بجائے150،سبز مرچ دوم64کی بجائے80سے90،گھیا کدو105کی بجائے130سے140،لیموں چائنہ125کی بجائے140،پالک فارمی32کی بجائے40سے45،پالک دیسی42کی بجائے50،گاجرچائنہ45کی بجائے55سے60،گاجر دیسی64کی بجائے70سے75جبکہ کچنار280کی بجائے330سے350روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول290کی بجائے340سے350،سیب کالا کولو درجہ دوم160کی بجائے200،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم120کی بجائے140سے150،سیب امری درجہ اول185کی بجائے230سے250،سیب امری درجہ دوم130کی بجائے150،سیب کالا کولو میدانی درجہ اول160کی بجائے180سے190،سیب سفید اول 155کی بجائے180سے190،کیلا سپیشل درجن275کی بجائے300سے320،کیلا درجہ اولن درجن 155کی بجائے190سے200،کیلا درجہ دوم115کی بجائے140،امرود105کی بجائے120،انار بدانہ640کی بجائے700سے720،انار دانے دار370کی بجائے400سے420،بیر100روپے،مسمی اول درجن150کی بجائے200سے220،مسمی دوم درجن95کی بجائے130سے140،کنو سپیشل درجن335کی بجائے400سے430،کنو اول درجن180کی بجائے220سے240،اسٹابری اول270کی بجائے300،کھجور ایرانی 465کی بجائے480روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں