تنخواہیں اور پنشن روکنے کی خبریں، وزارت خزانہ کا موقف آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی روکنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزارت نے آڈیٹر جنرل کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی روکنےسےمتعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے تصدیق کی کہ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے جو بروقت ادا کی جائیں گی جب کہ دیگر ادائیگیاں بھی معمول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔

close